Islami Aqaid Course | Lesson 11 | Jinn Ka Bayan [Bahare Shariat]

Islami Aqaid Course | Lesson 11 | Jinn Ka Bayan
[Bahare Shariat]

جِنّ کا بیان

عقیدہ (۱): یہ آگ سے پیدا کیے گئے ہیں۔(1) اِن میں بھی بعض کو یہ طاقت دی گئی ہے کہ جو شکل چاہیں بن جائیں (2)، اِن کی عمریں بہت طویل ہوتی ہیں(3)، اِن کے شریروں کو شیطان کہتے ہیں(4)، یہ سب انسان کی طرح ذی عقل اور ارواح و اجسام والے ہیں(5)، اِن میں توالد و تناسل ہوتا ہے(6)، کھاتے، پیتے، جیتے، مرتے ہیں۔(7)

عقیدہ (۲): اِن میں مسلمان بھی ہیں اور کافر بھی (1)، مگر اِن کے کفّار انسان کی بہ نسبت بہت زیادہ ہیں ، اور اِن میں کے مسلمان نیک بھی ہیں اور فاسق بھی، سُنّی بھی ہیں، بد مذہب بھی (2)، اور اِن میں فاسقوں کی تعداد بہ نسبت انسان کے زائد ہے۔ عقیدہ (۳): اِن کے وجود کا انکار یا بدی کی قوت کا نا م جن یا شیطان رکھنا کفر ہے۔ (3)

____________________________________________________________________________________________
Previous
Next Post »

Thanks شکریہ
Mahil Razvi Markazi ConversionConversion EmoticonEmoticon

Search This Blog

Contact Form

Name

Email *

Message *