شب معراج کی فضیلت
شبِ معراج شریف میں عبادت کرنا جائز ومستحسن ہے،اس میں عبادت کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے عارف باللہ شیخ محقّق شیخ عبدُالحق محدّث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی حدیث نقل فرماتے ہیں :’’رجب میں ایک ایسی رات ہے جس میں عبادت کرنے والے کیلئے سوسال کی نیکیوں کا ثواب لکھا جاتا ہےاور یہ رجب کی ستائیسویں رات ہے،جو اس رات بارہ رکعت نوافل اس طرح اد اکرے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھے اورسُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ولَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ وَاللہ اَکْبَرسو دفعہ پڑھے اور اللّٰہ تعالیٰ سے سو دفعہ استغفار کرے اور نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم پر سو بار درود پڑھے اور اپنے لیے دنیا وآخرت میں سے جو چاہے مانگے اور صبح کو روزہ رکھے تو بے شک اللّٰہ تَعَالٰی اس کی سب دعاؤں کو قبول فرمائے گا،سوائے اس دعا کے جو گناہ کی ہو،اس روایت کو امام بیہقی رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْهِ نے ’’شعبُ الایمان‘‘ میں ابان سے اور انہوں نے حضرت سیّدُنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت کیا۔
فی رجب لیلة یكتب للعامل فیھا حسنات مائة سنة، وذٰلك لثلٰث بقین من رجب فمن صلی فیه اثنتی عشرة ركعة یقرأ فی كل ركعة فاتحة الكتاب وسورة من القرأن، ویتشھد فی كل ركعة ویسلم فی اٰخرهن، ثم یقول، سبحٰن اﷲ والحمدﷲ ولاالٰہ الااﷲ واﷲ اكبر مائة مرة ویستغفر اﷲ مائة مرة ویصلی عن النّبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم مائة مرة ویدعو لنفسہ ماشاء من امر دنیاه واٰخرته ویصبح صائما فان اﷲ یستجیب دعاء كلہ الاان یدعوفي معصیة۔
رجب میں ایک رات ہے كہ اس میں عمل نیك كرنے والے كو سَو برس كی نیكیوں كا ثواب ہے اور وہ رجب كی ستائیسویں شب ہے جو اس میں بارہ ركعت پڑھے ہرركعت میں سورہ فاتحہ اور ایك سورت، اور ہر دوركعت پر التحیات اور آخر میں بعد سلام سبحن اﷲ والحمد ﷲ ولاالٰہ الا اﷲ واﷲ اكبرسو بار، استغفار سَو بار، درود سو بار، اور اپنی دنیا وآخرت سے جس چیز كی چاہے دعا مانگے اور صبح كو رزہ ركھے تو اﷲ تعالیٰ اس كی سب دعائیں قبول فرمائے سوائے اس دُعا كے جو گناہ كے لیے ہو۔ (شعب الایمان حدیث ۳۸۱۲۱ دارالكتب العلمیہ بیروت ۳ /۳۷٤)
محمد ماھل رضوی مرکزی 🖊
Thanks شکریہ
Mahil Razvi Markazi ConversionConversion EmoticonEmoticon